آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین

Muhammad Naeem
0


 آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے-


‏1- *ساری فائلیں بالکل اوپن ہوں گی*

‏﷽ ﴿ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا﴾... سورة بني إسرائيل 13

ترجمہ: اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا۔


‏2- *سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ہو گی*

‏﷽ ﴿ وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ ﴾... سورة ق 21

ترجمہ: اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا۔


‏3- *کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا*

‏﷽ ﴿وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ﴾.. ... سورة ق 29

ترجمہ: میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ہوں۔


‏4- *آپ کی دفاع کے لیے وہاں کوئی وکیل نہ ہوگا*

‏﷽ ﴿اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا﴾.. سورة بني إسرائيل 14

ترجمہ: لے! خود ہی اپنی کتاب آپ پڑھ لے ۔ آج تو تو آپ ہی اپنا خود حساب لینے کو کافی ہے۔


‏5- *رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گا*

‏﷽ ﴿يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ﴾... سورة الشعراء 88

ترجمہ: اس دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد۔ 


‏6- *ناموں میں کوئی تشابہ نہ ہوگا*

‏﷽ ﴿وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا﴾... سورة مريم 64

ترجمہ: تمہارا رب بھولنے والا نہیں۔


‏7- *فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا*

‏﷽ ﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْ﴾... سورة الحاقة 19

ترجمہ: سو جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو۔


‏8- *کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ہوگا*

‏﷽ ﴿وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ﴾... سورة يس 32

ترجمہ: اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کی جائیں گے۔


‏9- *فیصلے میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا*

‏﷽ ﴿مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ﴾... سورة ق 29

ترجمہ: میرے یہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے۔


‏10- *وہاں جھوٹے گواہ نہ ہوں گے*

‏﷽ ﴿ يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ }... سورة النور 24

ترجمہ: جبکہ ان کے مقابلے میں ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔


‏11- *ساری فائلیں حاضر ہونگی*

‏﷽ { أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ } سورة المجادلة 6

ترجمہ: جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے۔


‏12- *اعمال تولنے کے لئے باریک پیمانہ ہوگا*

‏﷽ {وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين } سورة الأنبياء 47

ترجمہ: قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے ٹھیک ٹھیک تولنے والی ترازو کو ۔ پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔ اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا ہم اسے لا حاضر کریں گےاور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے۔


*یاد رکھئے آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کا دورانیہ ایک سیکنڈ بھی نہیں ہے*


*🕋🤲 رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ*

*آمین یارب العالمین*


*کیا آپ نے آج درودِ پاک پڑھا؟*


 *صلی اللہ علیہ والہ وسلم*

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)