2017 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں بولی جانی والی زبانوں کی شرح کچھ یوں ہے

Muhammad Naeem
0



پنجابی 38%

پشتو 18%

سندھی 14%

سرائیکی 12%

اردو 7%

بلوچی 3%

باقیماندہ زبانیں 7%

 شماریات کے اس جدول کے مندرجہ ذیل حیران کن نتائج ہیں 

پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں 7% بولی جانیوالی ملک کی قومی زبان ہے ۔ اردو بطور مضمون ہر سکول کالج یونیورسٹی میں بلا تعصب پڑھائی جاتی ہے ۔ 

قومی زبان ہونے کے ناطے اسکی ترقی قومی فریضہ ہے وہ الگ بات ہے کہ ہاکی کے کھیل کو قومی قرار دے کر ترقی نہیں دی جاتی اور کرکٹ کو قومی کھیل سے بھی زیادہ معتبر درجہ دے دیا گیا ہے ۔ 

38% پنجابی بولنے والوں کے لئے پورے پنجاب کے یونیورسٹیوں میں سے صرف ایک میں ڈیپارٹمنٹ قائم ہے ۔

 پشتو ملک کی دوسری بڑی زبان ہے ۔ مگر پاکستان ٹیلی ویژن پر اسکے لئے مختص پرائم وقت کا ایک گھنٹہ کئی سالوں سے ختم کر دیا گیا ہے ۔ نتیجتاً پشتو ڈرامہ ، ادب ، آرٹ ، جمود کا شکار بنایا گیا ۔

جبکہ اسکی ترویج کے لئے کسی سطح پر حکومتی اقدامات نہیں ہو رہے

 12% سرائیکی بولنے والوں کے لئے کسی قسم کا کوئی ادارہ نہیں ۔


بہ شکریہ ڈاکٹر سھیل خان

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)