حافظ قرآن کی شان

Muhammad Naeem
0



*حافظ قرآن کا استقبال*


*(1) ...* نبی پاکﷺ نے فرمایا جس نے کتاب اللہ میں سے ایک آیت سیکھی وہ آیت قیامت کے دن خندہ پیشانی سے اس کا استقبال کرے گی

(المعجم الکبیر ج4 ص269)


*(2) ...* نبی پاکﷺ نے فرمایا اس شخص کے لیے خوشخبری ہو کہ جس کو قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جاۓ گا کہ اسکا باطن قران مجید,فراٸض اور علم سے بھرا ہوا ہوگا

(مسند الفردوس ج3 ص22)


*(3) ...* نبی پاکﷺ نے فرمایا جس شخص نے قرآن پاک سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ قرآن پاک میں ہے اس پر عمل کیا قرآن پاک اسکی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے جاۓ گا

(تاریخ دمشق ج3 ص41)


*(4) ...* مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ایک حافظ اپنی تین پشتوں کو اور ایک عالِم اپنی سات پشتوں کو بخشواۓ گا 


(اسلامی زندگی ص32)

خیال رہے یہاں حافظ اور عالم سے باعمل حافظ اور باعمل عالِم مراد ہیں


*(5) ...* نبی پاکﷺ نے فرمایا اللہ پاک اس بندے کو عذاب نہیں دے گا جس نے قرآن مجید کو یاد کیا ہو 

(کنز العمال ج1 ص268)

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)