منفی سوچ کس قدر نقصان دہ ہوسکتی ہے؟

Muhammad Naeem
0

 



*ایک بات یاد رکھیں کہ انسان کو اِتنا نقصان اُس کا کوئی بڑے سے بڑا دشمن نہیں پہنچاتا جتنا نقصان اُس کو اُس کی منفی سوچ کی وجہ سے ہوتا ہے*


آپ زندگی میں 


*🔹کم تعلیم کے ساتھ* 

*🔹کم تجربے کے ساتھ*

*🔹کم وسائل کے ساتھ*

*🔹تھوڑے پیسے کے ساتھ*


*تو ترقی کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کی سوچ منفی ہے تو آپ کبھی ترقی نہیں کر سکتے*


*دنیا میں جس شخص نے بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے یا جس شخص نے بھی کوئی بڑا کام کیا ہے اس شخص کی سوچ مثبت تھی*


*منفی سوچ والے شخص کی زندگی ہمیشہ دوسرے لوگوں کو راستے سے ہٹانے یا پھر دوسرے لوگوں کو گالیاں دیتے اور بُرا بھلا کہتے ہوئے گزر جاتی ہے*


*ایک منفی سوچ والے ذہن کے حامل شخص کو مثبت کی علامت میں بھی دو منفی نظر آتے ہیں*

 

*وہ کہتا ہے کہ ایک منفی کھڑا ہے اور ایک منفی بیٹھا ہے* 


*ایک ہزار خوبیاں اس منفی سوچ کے حامل شخص کے سامنے کسی چیز ادارے یا کام کی بیان کی جائیں یہ شخص ہزار خوبیوں کو سننے کے بعد بھی کوئی نہ کوئی وجہ یا خامی تلاش کر لیتا ہے*


*جبکہ ایک مثبت ذہن کے حامل شخص کے لئے صرف اتنی دلیل ہی کافی ہوتی ہے کہ ایک شعبہ یا ادارے میں ہزاروں لوگ کام کر رہے ہیں وہ سوچتا ہے کہ یہ تمام کے تمام لوگ غلط نہیں ہو سکتے کیونکہ اس مثبت سوچ والے شخص کو ایک بات اچھے سے پتہ ہوتی ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا ادارہ یا شعبہ نہیں کہ جس میں سارے لوگ اچھے ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا ادارہ یا شعبہ ہے جس میں سارے لوگ بُرے ہوں*


*ہر ادارے اور شعبے میں اچھے بُرے لوگ موجود ہوتے ہیں اچھے لوگوں کی وجہ سے وہ ادارہ یا شعبہ کامیابی سے کام کر رہا ہوتا ہے* 


*اور بُرے لوگوں کی وجہ سے بعض اوقات وہ ادارہ یا شعبہ بدنام تو ہو جاتا ہے لیکن کام کرنا نہیں چھوڑتا*


*جبکہ ایک منفی سوچ والے شخص کو اسی ادارے میں صرف بُرے لوگ ہی نظر آتے ہیں اس کے نزدیک کوئی ایک بھی شخص اس ادارے یا شعبے میں اچھا ہوں ایسا ممکن نہیں ہوتا اسی لیے وہ اس ادارے کا نام سن کر ہی بھاگ جاتا ہے*


*مثبت ذہن کے حامل شخص کے لیے کوئی ایک شخص دنیا کے کسی بھی ادارے یا شعبے میں کامیابی کی دلیل ہوتا ہے وہ یہ سوچتا ہے کہ اگر یہ شخص اس ادارے یا شعبے میں اِسی طریقے سے کام کر کے کامیاب ہو سکتا ہے تو میں بھی ہو سکتا ہوں*

 

*یہ بھی میری طرح انسان ہے اس کے پاس بھی دو آنکھیں ایک دماغ دو ہاتھ ہیں میرے پاس بھی ہیں اگر یہ محنت کرکے کامیاب ہو سکتا ہے تو میں بھی ایک دن ہو جاؤں گا*


*🔹جبکہ منفی ذہن والا شخص🔹*


*ہزاروں لوگوں کو اپنی آنکھوں سے اس ادارے یا شعبے میں کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ اس ادارے یا شعبے کے قریب جا کر غور کرنے کی ہمت نہیں کر پاتا کیونکہ اس کو خوف ہوتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی سوچ غلط ثابت ہو جائے*



*لہذا آپ کے لیے ایک اہم پیغام یہ ہے کہ مثبت رہیں گے تو زندگی آسان ہوگی اگر منفی رہیں گے تو زندگی مشکل ہو جائے گی*


 *دنیا میں ہر کامیاب ہونے والا ہر شخص ہر امیر شخص ہر لاکھوں کروڑوں روپے کمانے والا شخص ضروری نہیں کہ حرام یا دو نمبر طریقے سے ہی کامیاب ہوا ہو بہت سے لوگ حلال طریقے سے اور دوسرے لوگوں کی مدد کرکے اور سخت محنت کر کے بھی کامیاب ہوتے ہیں*


*ہمیں صرف اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے انسان کی زندگی اس کی سوچ پر منحصر ہے انسان کی زندگی میں تبدیلی خوشحالی یا کامیابی بعد میں آتی ہے پہلے انسان کی سوچ مثبت ہوتی ہے اس کی سوچ تبدیل ہوتی ہے اور پھر اس کے حالات تبدیل ہوتے ہیں۔*


      *🌹منتخب اردو تحریریں🌹*

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)