ہمیشہ سینے کے ساتھ رکھے جاتے ہیں ...

Muhammad Naeem
0

 



درزی کا چھوٹا بیٹا دوکان میں داخل ہوا اور بولا ۔۔۔۔بابا یہ دیکھیں میرا رزلٹ آگیا میں اپنی کلاس میں فرسٹ آیا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

 مبارک ہو بیٹا یہ تو بہت اچھی بات ہے۔۔۔ درزی نے خوش ہوتے ہوئے کہا ۔۔۔اوراپنے کام میں مصروف ہو گیا ۔ 


  مگر بابا آپ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں فرسٹ آؤنگا تو آپ مجھے زندگی گزارنے کا ایک بہترین سبق سکھائیں گے۔۔۔ 

 جی بیٹا مجھے یاد ہے ذرا کام سے فارغ ہو جاؤں پھر آپ کو سکھاتا ہوں۔۔۔


بوڑھے درزی نے قینچی سے ایک بڑے کپڑے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ....اس کے بعد قینچی کو زمین پر جوتوں میں پھینک دیا ۔ پھر سوئی میں دھاگہ ڈالا اور ان ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک خوبصورت قمیض میں بدل ڈالا ۔۔۔۔

  سوئی کو سر پر بندھے عمامے میں لگا دیا اور بچ جانے والے دھاگے کو جیب میں ڈال دیا ۔۔۔۔۔۔بیٹا حیرانی سے یہ سب دیکھ رہا تھا 

 اور بالآخر بول اٹھا ۔۔۔۔ 

بابا آپ نے قینچی کو جوتوں میں کیوں پھینک دیا ۔۔۔ اور سوئی کو سر کے عمامے میں ٹکا دیا جبکہ دھاگے کو جیب میں رکھ لیا ایسا کیوں ۔۔۔۔۔؟؟؟ 

بوڑھے درزی نے بیٹے کی بات سنی اور مسکرا کر بولا ۔۔۔۔بیٹا 

 *بیٹا۔۔۔۔ وہ بڑا کپڑا ایک خاندان کی طرح تھا .جس کو قینچی نے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیا ، تو قینچی اس شخص کی مثال ہے جو آپس میں مضبوط رشتوں میں دراڑیں ڈال کر الگ کرنے پر مجبور کر دیتا ہے اور سوئی کی مثال اس شخص کی ہے جو ان رشتوں کو دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتا ہے اور دھاگه اس کی مثال ایک مددگار کی طرح ہے جب تک یہ سوئی میں نہ ہوگا یہ سی نہ سکے گی۔۔۔*

*لہٰذا خاندان کو توڑنے والی کی جگہ زمین پر رکھے جوتوں میں ہوتی ہے اور سوئی جو ان سب ٹکڑوں کو جوڑنے میں استعمال ہوئی اسکی جگہ سر میں پہنے عمامے میں ہوتی ہے اور جو لوگ مدد گار ثابت ہوتے ہیں وہ ہمیشہ سینے کے ساتھ رکھے جاتے ہیں ۔۔۔۔*

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)