والد کی رضــا مند اور ناراضگی کی اہمیت

Muhammad Naeem
0



عــبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنھما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فــــرمایا: 


 رب کی خوشنودی والد کی خــوشنودی میں ہے اور رب کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے.


*•☜ وضـــاحت:١؎:*


 بیٹے پر لازم ہے کــــہ اپنے باپ کا دل و جــــان سے احــــترام کرے اور اس کی خــدمت بھی کرے دنیاوی معـاملات میں اپنے باپ کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھــائے , لیــکن اگر والد بے دین ہے اور وہ بـے دینی کہ طرف بلاتا ہو یا دین کی راہ میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو ایسی صورت میں اگر باپ کی بات کو چھوڑ دیا جائے تو یہ نافرمانی کے ضمن میں نہــــیں آئے گا.


*📚السلسلتہ الصحیحۃ 116*

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)