*کڑوی بات* جو کسی کا *دل چیر* دے *کڑوا لہجہ* جو *روح جلا* دے۔۔۔
♻️ ہم سب ہی *جانے انجانے* میں اس رویے کو اپناتے ہیں۔ لیکن اس سے دوسروں کو کتنی تکلیف ہو رہی ہے یا ہوگی اس کا اندازہ ہمیں نہیں ہو پاتا ۔
🤝 *خود کو بدلنا ہے تو آج سے کوشش کیجیے۔سیکھیے*۔۔
🌷 *اپنی غلطیوں کو دوہرانے سے بچیے, لگاتار بچیے*۔۔
🍃 *خود سے عہد کیجیے*۔۔
💪🏻 *خود کو بدلنے کا* 💪🏻
🤝 اگر کوئی آپ سے *کڑوی بات* کر رہا ہے تو سامنے سے کڑوی بات نہ کریں مشکل فیصلہ لیتے ہوئے *خاموشی اور صبر* سے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی بات کو قبول کیجیے۔
🤝 اس کے *مؤقف* سمجھنے کی کوشش کیجیے۔
🤝 اس کے اس غصے کے پیچھے نہ نظر آنے والی *وجہ* کو ضرور سمجھیے۔
✋🏻 مگر *جوابی طنز اور تہمت* سے پرہیز کیجیے۔۔۔
🤝 *طنز بھری نظروں اور حقارت سے بچیے* ۔
🤝 اپنے *قول و عمل* پر توجہ دیجیے۔
🤝 اپنے *لفظوں میں مٹھاس* پیدا کیجیے۔ اور اپنے سامنے غصہ کرنے والے شخص کا غصہ ٹھنڈا کرنے میں *نرمی اور اخلاص* شامل کیجیے۔
نہ کہ *سختی اور جوابی کاروائی* اور اپنی مرضی کے بنے ہوئے مقاصد ۔۔
🙏🏻 *خدا کےلیے آپس کی بحث کے دوران یہ بات کہنا چھوڑ دیجیے کے میرا یہ مقصد نہیں تھا...... میرا مقصد آپ کا دل دکھانا نہیں تھا یقین کیجیے مطلب بھی سمجھ آ جاتا ہے۔۔۔ اور دل بھی دکھ جاتا ہے*۔۔۔
🌷 اس لیے *اپنے کڑوے لہجے* کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کے سخت لہجوں میں چھپی ان کی تکلیف کو بھی سمجھنے کی کوشش کرتے رہیے۔۔
🌷 *اپنے ساتھ اپنے قریبی دوستوں پیاروں کی زندگی بھی بدلنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیے*۔
.jpeg)