ارشد شریف کی والدہ کی بنائی گئی رپورٹ

Muhammad Naeem
0

 



میں نے ایک رپورٹ بنائی ہے جس میں ان تمام افراد کے نام لکھے ہیں جنہوں نے میرے بیٹے کو مارا ہے، اسے دھمکیاں مل رہی تھیں کہ زمین تنگ کر دیں گے، زندہ نہیں چھوڑیں گے، ارشد شریف شہید کی والدہ کا سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سامنے بیان


ارشد شریف کی والدہ کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست کے مطابق ارشد شریف نے کہا تھا کہ 

اگر اسکو کچھ ہوا تو جنرل ر باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم، میجر جنرل فیصل نصیر، بریگیڈیئر شفیق ملک، بریگیڈئر فہیم رضا، کرنل رضوان اور کرنل نعمان ذمےدار ہوں گے۔


(ارشد شریف کے جنازے کے صرف 2 گھنٹے قبل ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اب دوبارہ نکال کر سنیں اور انکے ایک ایک لفظ پر غور کریں، ارشد کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ کیوں درج نہیں کیا یہ بھی اب سب کو سمجھ آجانا چاہیے)


ارشد شریف کی والدہ کی بنائی گئی رپورٹ کے مطابق ارشد کو اسکے قریبی ذرائع کے ذریعے سے خبریں مل رہی تھیں کہ اسکے قتل کیلیے لوگ ہائر کرلیے گئے ہیں، کئی دفعہ قاتل گھر کے آس پاس بھی آئے، جس کی وجہ سے ارشد کئی روز گھر سے بھی نہ نکلا، اسکے بعد ارشد کو ملک چھوڑ کر نکلنا پڑا۔ 


فیصل واڈا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسکے پاس ارشد شریف قتل کیس میں بہت ثبوت ہیں لیکن فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے پوچھنے پر کچھ نہیں بتایا


فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق کراچی کے تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ آئی ایس آئی کے لوگوں نے انکو تھانے بلایا اور ارشد شریف پر مقدمہ درج کروایا۔


ارشد شریف آئی ایس پی آر کے بریگیڈیئر شفیق کے بہت قریب تھے، حکومت کی تبدیلی کے بعد ارشد شریف کے بریگیڈیئر شفیق سے اختلافات ہوئے اور ارشد شریف کیخلاف کچھ مقدمات بریگیڈیئر شفیق کے کہنے پر درج ہوئے۔۔ 


نوٹ: زیرلف صفحہ ارشد شریف کی والدہ کی بنائی گئی رپورٹ میں سے ہے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ 600 صفحات پر مشتمل ہے اس میں دیگر معلومات موجود ہیں۔ جو اوپر میں نے لکھی ہیں یہ ان میں سے چند چیدہ چیدہ باتیں ہیں

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)