دعوی : ان شاءاللہ 6 مہینوں میں پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کردیں گے ۔ شہباز شریف

Muhammad Naeem
0



ثبوت : 


۱: ایل سیز کے لئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی کھپت کو مینیج کرنے کے لئے گاڑیوں کی آمد و رفت اور بچوں کے سکولز و دفاتر کے آف ڈیز میں اضافہ زیر غور۔ پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد و رفت میں ذیادہ سے ذیادہ کمی کی تجاویز زیر غور۔ 


۲: ایمپورٹ کی گئ سبزیاں پورٹ پر گلنے سڑنے لگیں کیونکہ انھیں کلئیر کرنے کے لئے رقم کی عدم دستیابی ۔ 


۳: پرائیویٹ سٹیل ملز کو ایل سیز کی وجہ سے خام مال کی عدم دستیابی اور انکے اپریشنز سُکڑنے لگے اور بند ہونے کےقریب ۔ 


۴: فارماسوٹیکل کمپنیز کو ایل سیز کی وجہ سے خام مال کی عدم دستیابی اور انکے اپریشنز سُکڑنے لگے اور بند ہونے کےقریب ۔ 


۵: ٹیکسٹائل انڈسٹری کے پاس گزشتہ سال سے مستقبل کے لئے موجود کانٹریکٹس پورے ہونے لگے اور نئے پراجیکٹس کے ساتھ خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ بہت سے یونیٹس پہلے ہی بند ہوچُکے۔ کپاس کی بیلز گزشتہ برس سے 40% تک کم ہوجانے کی وجہ سے جن کے پاس ابھی تک گُزشتہ برس سے آگے کے کانٹریکٹس چلتے آرہے ہیں یا نئے مل رہے ہیں وہ بھی خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہونے کے خطرے سے دوچار ۔ 


۶: سندھ و بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے معیشت کے نقصان کی جو فگرز دی گئ تھیں اسکا تقریباً صفر فیصد سے کُچھ اُپر بجٹ میں رکھا گیا جس پر آئی ایم ایف سے بھی حالات خراب اور لوگ بھی اپنی مدد آپ کے اصول پر بے یار و مددگار۔ 


۷: آئی ایم ایف کو 25 سال ڈیل کرنے کے تجربے کے بعد کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے ڈسکلیمر کے آئی ایم ایف کی مرضی وہ آئے یا نہ آئے۔ 


۸: رواں مالی سال کا 50% وقت پورا ہونے کے قریب لیکن ابھی تک ضروری فینانسنگ کا رول اوور جس نے ہونا ہی تھا کے علاوہ دس فیصد بھی بمشکل پورا ہوا۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)