ســـــوال: ایلاء کی شرائط کیا ہیں؟

Muhammad Naeem
0



*جوابـــــــ: ▪️ شوہر اہل طلاق ہو یعنی وہ طلاق دے سکتاہو ،لہذا مجنون اور نابالغ کا ایلاء صحیح نہیں کہ یہ اہل طلاق نہیں۔ ▪️چار ماہ کی مدّت سے کم نہ ہو اور ذیادہ کی کوئی حد نہیں۔ ▪️جگہ معین نہ کرے ،اگر جگہ معیّن کی مثلاً واللہ فلاں جگہ تم سے قربت نہ کروں گا تو ایلاء نہیں۔ ▪️زوجہ کے ساتھ کسی باندی یا اجنبیہ کو نہ ملائے مثلاً تجھ سے اور فلاں عورت سے قربت نہ کروں گا۔ ▪️بعض مدت کا استثناء نہ ہو مثلاً چار مہینے تجھ سے قربت نہ کروں گا مگر ایک دن۔ ▪️اور یہ کہ قربت کے ساتھ کسی اور چیز کو نہ ملائے یعنی اگر میں تجھ سے قربت کروں تو تجھے طلاق ہے ،تو یہ ایلاء نہیں۔ (درمختار)*📖🌹📖🌹📖🌹

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)